صدارتی انتخاب:اعتزاز، فضل الرحمان اور عارف علوی کے کاغذات نامزدگی منظور

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:صدارتی انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن ،اپوزیشن جماعتوں کے مولانا فضل الرحمان اور پاکستان تحریک انصاف کے امید وار عارف علوی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔

صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات کی منظوری کے مرحلے میں 4صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن، تحریک انصاف کے عارف علوی ،اپوزیشن جماعتوں کے مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کے ہی کورنگ امیدوار امیر مقام کے کاغذات منظور کرلئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر سے صدارتی انتخاب کیلئے 12امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے جن میں سے 8مسترد کردیئے گئے۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدوارکاغذات نامزدگی 30اگست کودن 12 بجے تک واپس لے سکیں گے ،جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست اسی روز ایک بجے جاری کی جائے گی۔

صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ 4ستمبرکوپارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اورچاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی ،صدرمملکت ممنون حسین کی مدت 8ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔

loading...
loading...