پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پنجاب  کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں، تعلیمی سرگرمیوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

پڑھائی کے ساتھ ملی نغمے سناتی یہ بچیاں سکول کی چھٹیاں ختم ہونے پر بے حد خوش ہیں،پہلے روز ہی بچے جشن آزادی کی تیاریوں میں بھی مصروف ہوگئے۔

پنجاب بھر کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات ختم ہوئیں تو بچے بھی دوستوں سے ملنے کو بیتاب رہے۔

طالبات میں دوستوں سے ملنے کی خوشی اور 14اگست کی تیاریوں کا جذبہ کچھ الگ ہی ہے،ملی نغمے اور جھنڈیاں بھی لگائی جا رہی ہیں،14اگست میں ابھی 3 روز باقی ہیں لیکن سکول اور گھروں کی سجاوٹ میں مگن بچوں کا جذبہ بلند ہے۔

loading...
loading...