پیپلزپارٹی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑے گی: بلاول بھٹو

فائل فوٹو

فائل فوٹو

خان گڑھ:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ چند کٹھ پتلیوں کو حکومت کے آخری دنوں میں ہی جنوبی پنجاب یاد آیا۔ ان لوگوں نے جنوبی پنجاب کو اپنی کالونی سمجھا ہوا ہے۔

خان گڑھ میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت انہیں شہید بی بی کا مشن مکمل کرنے سے نہیں روک سکتی۔

انہوں نے کہا کہ چند کٹھ پتلیوں کو آخری دنوں میں جنوبی پنجاب یاد آیا۔ان لوگوں نے جنوبی پنجاب کو کالونی سمجھا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑے گی۔کوئی طاقت بینظیرکا مشن پورا کرنے سے نہیں روک سکتی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی  نے کہا کہ میں اقتدار بھوک کے خاتمے کیلئے چاہتا ہوں۔پاکستان کو بچانے کی جدوجہد جاری رکھوں گا۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ ہم نے جیل بھی کاٹی اور حکومت میں بھی رہے۔

loading...
loading...