فیفا ورلڈ کپ 2018: روس نے اسپین کو شکست دیکر کوارٹرفائنلز میں جگہ بنالی

wow

جرمنی، ارجٹنائن اورپرتگال کے بعد اسپین بھی فٹبال ورلڈکپ 2018 سے باہر ہوگیا۔ روس نے پنالٹیزپراسپین کو اپ سیٹ شکست دے کر کوارٹرفائنل میں قدم رکھ دیئے۔

ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں میزبان روس نے فیورٹس اسپین کو ناکوں چنے چبوادیئے۔12ویں منٹ میں اون گول کی بدولت اسپینش ٹیم کو برتری ملی۔
اکتالیسویں منٹ میں ڈزیوبا نے پنالٹی پرمقابلہ ایک ایک سے برابرکیا۔جو مقررہ وقت تک برقراررہا۔

اضافی وقت میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔

فیصلہ پنالٹی ککس پرہوا۔

روسی گول کیپر آئی گوراکنفی دو گولز بچاکر ہیرو بن گئے۔

روس نے چار تین سے فتح سمیٹ کر آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنائی۔

loading...
loading...