ٹرمپ امیگریشن پالیسی: امریکہ میں صدر کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے

Untitled-1

واشنگٹن: غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ کی سخت پالیسی پر امریکی شہریوں نے بے زاری کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں مظاہرے شروع کردیے ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں سیکڑوں افراد نے وائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے۔ امریکا بھر میں ٹرمپ کی پالیسی کے خلاف چھ سو ساٹھ احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  صدر ٹرمپ کی جانب سے متنازع پالیسی کو ختم کرنے کے ایگزیکٹو حکم نامے کے باوجود  تقریباً دو ہزار بچے اب بھی اپنے والدین سے جدا ہیں۔ صدر ٹرمپ کو گزشتہ بدھ کو عوام کے دباؤ کے سامنے جھکنا پڑا اور انھوں نے خاندانوں کو ایک ساتھ حراست میں رکھنے کا ایگزیکٹو حکم نامہ جاری کیا تھا۔

loading...
loading...