الیکشن کمیشن انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کرے گا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کرے گا۔

ہفتے کو الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2018 کے امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کی جائے گی اور امیدواروں کو انتخابی نشان بھی آج الاٹ کئے جائیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان الطاف احمد کے مطابق ،امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا گزشتہ روز آخری دن تھا۔

انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو اپنے پارٹی ٹکٹ بھی ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرانا تھے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امیدواروں کوانتخابی نشان آج دیئے جائیں گے اور اس کے بعد الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق انتخابی مہم کیلئے امیدواروں کو 23 دن ملیں گے اور شیڈول کے مطابق امیدوار پولنگ سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم کرنے کے پابند ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

الیکشن ایکٹ کے مطابق ،پولنگ کا وقت کم از کم 8 گھنٹے مقرر ہے تاہم ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پولنگ کے روز سے قبل ہی پولنگ کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

loading...
loading...