ملتان میں دھڑ جڑی بچیاں دم توڑ گئیں

child-dead

ملتان :ملتان کے چلڈرن اسپتال میں زیر علاج دھڑ جڑی بچیاں دم توڑ گئیں۔ بیس روز قبل ان بچیوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

بچیوں کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا،جس نے ضروری ٹیسٹ لینے کے بعد قرار دیا تھا کہ بچیوں کا دل،جگر اور بیشتر آنتیں مشترکہ ہونے کے باعث آپریشن کامیاب ہونا ناممکن ہے۔ دونوں بچیوں کو حالت بہتر ہونے پر گھر منتقل کردیا گیا تھا تاہم پانچ روز قبل حالت بگڑنے پر انہیں چلڈرن کمپلیکس لایا گیا جہاں آج وہ دم توڑ گئیں۔

loading...
loading...