افغان امن:چار ملکی اجلاس کل سے دوبارہ اسلام آباد میں شروع

4natiuon
اسلام آباد:افغانستان میں قیام امن اور افغان مفاہمتی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے چار ملکی اجلاس کل اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ مفاہمتی عمل کے لیے روڈمیپ تشکیل دینے پر غور ہوگا۔ برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کہتے ہیں چار ملکی کوآرڈینیشن کمیٹی سے امن کے قیام میں مثبت پیش رفت ہوگی۔

افغانستان میں امن کی تلاش اب تو دنیا بھر کے لیے ایک خواب بن گیا ہے۔سرحد کے اس پار رونما واقعات کے مسلسل پاکستان پر اثرکی وجہ سے اب پاکستان میں امن کا انحصار بھی افغانستان کے امن پر ہے،اسی وجہ سے افغان مفاہمتی عمل کا روڈ میپ بنانا ضروری ہے۔

جنوبی ایشیا باقی دنیا کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ امریکہ اور چین اپنے مفادات کی خاطر چار ملکی کوآرڈینیشن کمیٹی کا حصہ ہیں۔ عالمی طاقتیں کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے نتائج سے پر امید ہیں۔

خطے مین قیام امن کے لیے افغان مفاہمتی عمل کے ازسر نو اجرا کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک کے مابین بداعتمادی کی فضا ء ختم کرنا ضروری ہے ۔

loading...
loading...