پاکستان میں مثبت سیاست ہونی چاہیے،نواز شریف

nwaaaz

مظفر آباد:وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ پی آئی اے کے مسئلے پر سیاست کر رہے ہیں، وہ اداروں کی ترقی نہیں چاہتے، اسلام آباد میں دھرنے والوں نے وزیراعظم کے گلے میں رسی ڈال کر پارلیمنٹ سے نکالنے کی بات کی۔

مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت پی آئی اے کی بہتری اور مخالفین بربادی چاہتے ہیں، لوگ نہیں چاہتے ہیں کہ ملکی ادارے ترقی کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دھرنے والوں نے کیا حرکتیں نہیں کیں، وزیراعظم کے گلے میں رسی ڈال کر پارلیمنٹ ہاوٴس سے باہر نکالنے کی باتیں کی گئیں،ہم نے لوگوں کی مخالفت کے باوجود دھرنے والوں کو اسمبلی میں دوبارہ خوش آمدید کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مثبت سیاست ہونی چاہیے، حکومت نے تمام اداروں کو ٹھیک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔

loading...
loading...