سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد چاہتے ہیں،وزیراعظم

nawaz-shrif-a

مظفرآباد:وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد چاہتے ہیں، کشمیر یوں کو بھی آزادی کا حق حاصل ہے ، امن کے لیے ہر قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں ۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی پاکستانی کشمیریوں کو بھلا نہیں سکتا ، سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے ، انہوں نے کہا کہ کشمیر ایشو موجودہ حکومت کیلئے امتحان ہے امن کے لیے ہر قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں ،محمد نواز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی آزادی کیساتھ آزاد کشمیر کی ترقی پر بھی توجہ دینا ہوگی، سی پیک منصوبہ خطے میں خوشحالی لے کرآئے گا، کشمیر کی ترقی کیلئے فنڈز فراہم کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت قرضے لے کر منصوبے نہیں بنارہی، بجلی منصوبوں پر آٹھ آٹھ سال لگ جاتے ہیں یہ منصو بے راتوں رات مکمل نہیں ہوتے نیک نیتی سے کام کررہے ہیں عوام کا تعاون حاصل ہے کامیابی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے ۔

loading...
loading...