یوم یکجہتی کشمیر پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

kashmir-strike

سری نگر:یوم یکجہتی کشمیر پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔نماز جمعہ کے بعد کشمیری تنظیموں نے بھارت کے خلاف ریلیاں نکا لنے کا اعلان کررکھا ہے۔مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بڑی تعداد گشت کررہی ہے۔

نصف صدی گزر جانے کے باوجود مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکا۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام آج بھی بھارتی ظلم وجبر کا سامنا کررہے ہیں، یوم یکجہتی کشمیر پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ بھارتی فوج کی بڑی تعداد مقبوضہ وادی میں گشت کررہی ہے۔

نماز جمعہ کے بعد حریت تنظیموں نے ریلیوں کا اعلان کررکھا ہے کشمیری عوام ان ریلیوں میں شریک ہوکر بھارت سے بیزاری کا اظہار کریں گی ،حریت رہنماوٴں نے اقوام متحدہ ،یورپی یونین اور اسلامی تعاون کی تنظیم پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کی خواہشا ت کے مطابق مسئلہ کشمیر کیلئے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

loading...
loading...