پاکستان سپرلیگ میں آج مزید2 میچز کھیلے جائیں گے

pak-super-leag-aj-match

دبئی:پاکستان سپرلیگ میں آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا آمنا سامنا ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں پشاورزلمی اور اسلام آباد کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔

شعیب ملک کی قیادت میں کراچی کنگز اور اظہرعلی کی لاہور قلندرز کے درمیان دن کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔میچ میں تمام تر نظریں لاہور کی نمائندگی کرنے والے کرس گیل پر ہوں گی، جوباوٴلرز کیلئے کسی ڈراوٴنا خواب سے کم نہیں۔

کراچی کی ٹیم کو بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، ویسٹ انڈیز کے لنڈل سیمنز اور انگلینڈ کے روی بوپارا کی خدمات بھی حاصل ہونگی۔آج کے دوسرے میچ میں شاہدآفریدی کی پشاور اور مصباح الحق کی اسلام آباد پنجہ آزمائیں گے، لائیو ایکشن رات نوبجے شروع ہوگا۔

زلمی کی ٹیم میں آفریدی کے ساتھ محمد حفیظ کامران اکمل، وہاب ریاض، ڈیرن سمی بھی ان ایکشن ہوں گے،افتتاحی میچ میں شکست سے دوچار ہونے والی اسلام آباد کی ٹیم کا انحصار شین واٹسن اور کپتان مصباح الحق پرہوگا۔

loading...
loading...