پی آئی اے کی نجکاری کےحق میں نہیں،رشید گوڈیل

rasheed-godil

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے حق میں نہیں، اگر حکومت کسی کو نوازنا چاہتی ہے تو نواز دے بل اسمبلی میں کیوں لاتی ہے۔

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کراچی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور تاجروں اور صنعت کاروں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کمیٹی کے رکن رشید گوڈیل نے کہا کہ وزیر خزانہ فیصلہ کرتے وقت کسی سے مشاورت نہیں کرتے، پی آئی اے کی نجکاری کے حق میں نہیں، پی آئی اے کے اثاثہ جات کی فہرست تاحال فراہم نہیں کی گئی، اگر حکومت کسی کو نوازنا چاہتی ہے تو نواز دے، قومی اسمبلی میں دکھاوے کا بل نہ لائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ وزیرخزانہ صرف اپنی آمدنی بڑھانے کے چکر میں ہیں، آئی ایم ایف کے بعد وزارت خزانہ اور ایف بی آر طاقتور ہوگئے، بیس ارب ڈالر زرمبادلہ کے ذخائرکا اہداف حقیقت سے دور تھا، آئی ایم ایف پروگرام ختم ہونے پر زرمبادلہ کے ذخائرگرجائیں گے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر روٴف عالم نے کہا کہ حکومت ری بیٹ سمیت بجلی اور گیس کے مسائل فوری حل کرے۔

loading...
loading...