چیف جسٹس ثاقب نثار کالیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کا دورہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور:چیف جسٹس ثاقب نثار نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورکا دورہ کیا اور شہریوں کی شکایات سنیں۔

جمعرات کوسپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے اسپتالوں کے فضلے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی،ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے سماعت روک کر لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا،آئی جی خیبرپختون خوا صلاح الدین اور محکمہ صحت کے حکام بھی چیف جسٹس کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے شہریوں کی شکایات بھی سنیں اور محکمہ صحت کے حکام کو ان شکایات کو حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔

 مریضوں اور ڈاکٹروں نے شکایات کے انبار لگادیئے، شہریوں نے شہر میں علاج معالجے کی مناسب سہولیات نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی تبدیلی نہیں آئی، ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کرتے، چیف جسٹس صاحب ہمیں آپ سے توقعات ہیں۔

ڈاکٹر بھی پھٹ پڑے اور بولے کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں جبکہ کام زیادہ لیا جارہا ہے۔

loading...
loading...