بھارت بند کرو تحریک نے  بھارت کو ہلاڈالا

بھارت میں ہنگاموں کے باعث 14افراد جاں بحق

بھارت میں ہنگاموں کے باعث 14افراد جاں بحق

نئی دہلی:بھارت میں احتجاج کے باوجود دلتوں پرمظالم رک نہ سکے۔جے پور میں دو دلت رہنماؤں کے گھرجلادیے گئے،مختلف ریاستوں میں ہزاروں افراد کوگرفتارکیاجاچکاہے۔

راجستھان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ رہا۔حکومت نے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔

بھارت میں احتجاج کے باوجود دلتوں پر مظالم نہ رکے۔جے پور میں دو دلت رہنماؤں کے گھر جلا دیے گئے۔

راجکماری جاتاؤ لوک سبھا کی رکن اور بھاروسی لال سابق رکن ہیں۔دونوں گھر پرموجود نہیں تھے۔

ہنگاموں میں مزید 40افراد گرفتارکرلیے گئے۔

دلتوں کے تحفظ کے قانون میں نرمی سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ واپس لینے سے انکارکردیا ہے۔

لیکن عدالت نے فیصلے پرنظرثانی کی حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظورکرلی ہے۔

گزشتہ روزہنگاموں اوراحتجاج کے دوران14افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوگئے۔جبکہ ہزاروں مظاہرین کو گرفتار کیا جاچکاہے۔

loading...
loading...