پندرہ رکنی اسکواڈ کے کتنے کھلاڑی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیل چکے ہیں؟

Untitled-1

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے پندرہ رکنی اسکواڈ میں کتنے کھلاڑی ایسے ہیں جو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیل چکے ہیں اور کتنے پلئیرز پہلی بار ان ایکشن ہوں گے؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

کراچی میں نو سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بہار آئی ہے۔موجودہ ٹیم میں شامل صرف دوکھلاڑی  نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے کھیل چکے ہیں۔

کپتان سرفرازاحمد نے2008 میں ہونے والے ایشیا کپ کے کراچی میں کھیلے گئے میچ پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

سینئربلے باز شعیب ملک نیشنل اسٹیڈیم میں فروری 2009 میں ہونے والے آخری  ٹیسٹ   میچ کا حصہ تھے۔

احمد شہزاد، فخرزمان، بابراعظم، محمدعامر اور حسن علی سمیت بقیہ بارہ کھلاڑیوں کو کراچی تو دور کی بات ملکی میدانوں پربھی زیادہ انٹرنیشنل میچزکھیلنےکا تجربہ نہیں رکھتے۔

بارہ میں سے تین کھلاڑی  فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی، حسین طلعت اورجارح مزاج آصف علی  پی ایس ایل تھری میں شاندار کارکردگی کے بعد پہلی بار اسکواڈ میں شامل کئے گئے ہیں۔

loading...
loading...