وزیر اعلیٰ پنجاب سپریم کورٹ کے سامنے پیش

Shahbaz Sharif

لاہور:  شہباز شریف بھی آج سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آلودگی کے معاملے پر وزیراعلی سندھ کو طلب کر سکتے ہیں تو خادم اعلیٰ کو کیوں نہیں؟ سیکیورٹی کے نام پر لوگوں کو گھروں میں محصور کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاہور رجسٹری میں مصروف دن گزارا۔

 صاف پانی کیس میں سماعت کے دوران چیف سیکریٹری کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کو عدالت نے مسترد کر دیا۔

 چیف جسٹس نے کہا  لاہور صوبائی دارالحکومت ہے، یہ تخت لاہور ہے، یہاں کیا ہو رہا ہے؟

 صرف لاہور شہر میں 540 ملین گیلن گندہ پانی راوی میں پھینکا جا رہا ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  آلودگی کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ پیش ہو سکتے ہیں تو خادم اعلیٰ کو بھی بلایا جائے گا۔

سکیورٹی کے نام پر سٹرکیں بند کرنے پر بھی سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

 چیف جسٹس نے کہا شہریوں کو محصور کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ کل آپ کا وزیراعلیٰ عدالت آئے گا اور یہ سڑکیں بھی کھلیں گی۔

 جسٹس ثاقب نثار نے دونوں کیسز میں وزیراعلیٰ پنجاب کی طلبی کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت اتوار کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دی۔

 

loading...
loading...