شام:حضرت زینب کے مزار کے قریب کاربم دھماکہ

bom-attack00000000000

دمشق :شام میں سیدہ زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مزار مبارک کے قریب کار بم دھماکے اور دو خودکش حملے کیے گئے جن میں پچیس فوجیوں سمیت ساٹھ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے، داعش نے دھماکوں کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار کے قریب دہشت گردوں نے پھر شہریوں اور زائرین کو نشانہ بنایا۔مزار کے قریب پہلے کار بم دھماکا ہوا، اس کے چند منٹ بعد خودکش حملہ ہوا جس میں تیس افراد جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔

شامی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے، متعدد کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دہشت گرد گروپ داعش نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔ شام میں جاری لڑائی کے باعث اب تک ڈھائی لاکھ افراد ہلاک اور دس لاکھ کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

loading...
loading...