طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تیاریاں شروع

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: طاہرالقادری اس بارشاید واپس کینیڈانہ جاسکیں ۔اسلام آباد انتظامیہ نے عوامی تحریک کے سربراہ کا نام ای سی ایل میں شامل کرانے کی تیاریاں شروع کردیں۔ مقدمات اورعدالتی کارروائی کی رپورٹ تیارکرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری کےخلاف مقدمات اور عدالتی کارروائی کی رپورٹ تیارکی ہے،جس کی بنیاد بنا کر اُن کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ سے رجوع کیا جائےگا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق طاہرالقادری کے خلاف دہشت گردی کی دفعات پرمشتمل تین کیسزسمیت پانچ سنگین مقدمات درج ہیں۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ان کے دائمی وارںٹ بھی جاری ہو چکے ہیں ۔۔اس کے علاوہ خصوصی عدالت نے طاہرالقادری کی جائیداد بھی قرق کرنے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔

 

loading...
loading...