پاکستانی مندوب کے خطاب نے مسلم دنیا کا دل خوش کردیا

Untitled-1

نیو یارک: جنرل اسمبلی میں پاکستان نے بھی امریکا کو آئینہ دکھا دیا۔ پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اپنے خطاب میں کہا قبلہ اول کا تحفظ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے،فلسطینی عوام کے مفادات کا تحفظ کرتے رہیں گے، پاکستان کو صرف آزاد فلسطینی ریاست قبول ہے۔

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ امریکی فیصلہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، یہ سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کیخلاف ہے اور پاکستان اس فیصلے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ القدس کا تحفظ پاکستانی خارجہ پالیسی کا ستون ہے، پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی ہے۔

پاکستانی مندوب نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دھمکیوں کے باوجود غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی۔آزاد فلسطینی ریاست ہی مسئلے کا واحد حل ہے۔ بیت المقدس ہی آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہے اوریہی مسئلے کا واحد اور قابل قبول حل ہے۔

loading...
loading...