پولیس نے 3 اور رینجرز نے 22 ملزمان کو حراست میں لے لیا

File Photo

File Photo

کراچی: کراچی کے علاقےاورنگی  ٹاون میں پولیس نے  کارروائی کرکےتین ملزمان  کوگرفتار کرلیا۔ رینجرز نے شہرکے مختلف علاقوں سے بائیس ملزمان کو  حراست میں لے لیا۔

رات گئے کراچی کے علاقے اورنگی میں  پولیس نےاسنیپ چیکنگ کے دوران  تین ملزمان کو گرفتارکرکےاسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس نے  پہلی کارروائی کےدوران ملزم رحیم عرف نسواری اور بلال کوگرفتارکرکےملزمان کے قبضہ سےدو پسٹل،گولیاں اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری کارروائی میں شید باز نامی ملزم پکڑا گیا۔ ملزم کےقبضے سے گٹکا برآمد کرلیا گیا۔

رینجرز نے نیوکراچی،بلدیہ ٹاؤن،کورنگی انڈسڑیل ایریا ،عوامی کالونی، کھوکھراپار اور میمن گوٹھ سے دو لینڈ گریبر سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

نیو کراچی اور سعید آباد سے بھی ایم کیو ایم لندن  کے چار کارکنان کو دھر لیا گیا۔ رینجرز نے منشیات فروشی سمیت متعدد الزامات میں سات افراد کو حراست میں لے لیا۔

loading...
loading...