اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہوگئی، 400 سے زائد زخمی

-AFP Photo/Ahmad Gharabli

-AFP Photo/Ahmad Gharabli

یروشلم: امریکا کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے اب تک چار فلسطینی شہید اور چار سو سے زیادہ افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت ماننے سے انکار کردیاہے۔

اسرائیلی فوج مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ اور آنسو گیس استعمال کر رہی ہے، لیکن فلسطینی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔

اسرائیل نے فلسطینی علاقوں پر بمباری بھی کی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک چار سو سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

loading...
loading...