مخالفین نے موبائل چوری کا الزام لگا کر نوجوان کو آگ لگا دی

Untitled-1

لاہور: نواب ٹاؤن پولیس سٹیشن میں انیس سالہ نوجوان ارشد نے پولیس کے سامنے پیش ہو کر دعویٰ کیا کہ مخالفین نے اس پر موبائل چوری کا جھوٹا الزام لگا کر اسے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔

ارشد کا کہنا ہے کہ علاقے کے نمبردار نے اس کی جہانگیر اور منان سے چند روز قبل صلح کروائی تھی لیکن انہوں نے اس سے بدلہ لینے کیلئے آگ لگا دی۔

ایس پی صدر رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ مرکزی ملزم جہانگیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے بھائی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد مقدمے کا اندراج کیا جائے گا جبکہ آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے بھی نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

loading...
loading...