لاہور: پاکستان کے صوبے پنجاب میں گزشتہ کئی روز سے جاری سموگ بھارت میں گھاس جلانے کے باعث پیدا ہوئی۔ امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے تصاویر جاری کردی ہیں۔ سموگ کے باعث لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں سانس لینا دشوار ہوگیا ہے۔
#SMOG in Pakistan&India is being caused due to AGRICULTURAL FIRES in Indian Punjab
Below is NASA link explaining ithttps://t.co/gabFzGus5b pic.twitter.com/FLeYYWscZ4— Unfeigned (@aiweiin) November 4, 2017
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کے شہروں خصوصی طور پر لاہور اور فیصل آباد آج کل سموگ سے شدید متاثر ہیں اور حد نگاہ دوسو میٹر تک رہ گئی ہے۔ دمہ اور ٹی بی کے مریضوں کو سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دھوئیں اور دھند ملنے سموگ پیدا ہوتا ہے اور یہ انسانی صحت کیلئے خطرناک ہے۔ پنجاب میں ٹائر اور گھاس جلانے پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔
امریکی تحقیقاتی ادارے ناسا کی تازہ جاری شدہ تصویر کے بعد پنجاب میں سموگ کے حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔ معلوم ہوا کہ بھارتی ریاستوں اور ہریانہ اور پنجاب میں بھارتی کسان نئی فصل کیلئے گھانس پھونس جلاکر صفائی کررہے ہیں۔ یہ دھواں نہ صرف پاکستان کو متاثر کررہاہے۔بلکہ چین بھی متاثر ہو رہا ہے۔