برطانوی : طوفان جوناس کی آمد ،شدیدبارشیں ،نظام زندگی مفلوج

strom_image

 لندن :برفانی طوفان ،جوناس، کی، جو امریکا میں تباہی مچانے کے بعد برطانیہ پہنچ گیا ہے۔ شمال مغربی انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں شدید بارش اور سیلاب کے خطرے کے باعث فوج کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

برطانوی ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان جوناس کی وجہ سے شدید بارشوں کی توقع ہے۔ جنوبی اسکاٹ لینڈ، مغربی انگلینڈ اور ویلز زیادہ متاثر ہوں گے۔

برطانیہ کی انوائرمنٹ ایجنسی نے کہا کہ دریا پہلے ہی انتہائی سطح تک بھرے ہوئے ہیں اور مزید بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوجائے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ تر علاقوں میں تیس سے پچاس ملی میٹر تک بارش ہونے کا امکان ہے اور اسکاٹ لینڈ کے بعض حصوں میں ستر میل فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

برطانیہ کی انوائرمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ فوج الرٹ ہے اور حفاظتی اقدامات کیے جاچکے ہیں، عوام سے پہلے ہی احتیاط برتنے کی اپیل کر دی گئی ہے۔

loading...
loading...