انتظار کی گھڑیاں ختم، دونوں ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

انتظارکی گھڑیاں ختم۔ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کا یاد گاردن آگیا۔

 سری لنکن ٹیم آٹھ سال بعد لاہور پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کوخصوصی سیکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

کھلاڑیوں کا ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ جبکہ پاکستان کی ٹیم بھی وطن پہنچ چکی ہے۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کیلئے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی قومی ٹیم کے ہمراہ لاہور پہنچی ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا جس کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، جبکہ میچ شام چھ بجے شروع ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قذافی اسٹیڈیم کا چارج سنبھال لیا ہے۔

اسٹیڈیم کے اطراف اور ٹیم روٹ پر اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ اسٹیڈیم کے اندر بھی تمام انتطامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

سراغ رساں کتوں کی مدد سے سوئپنگ بھی کرلی گئی ہے، جبکہ دس ہزار اہلکاراسٹیڈیم اورٹیم روٹ پرتعینات کردیئے گئے ہیں۔

سیکیورٹی کو فل پروف بنانے کیلئے فضائی نگرانی بھی ہوگی۔

کرکٹ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کیلئے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا۔

دوسری جانب اسٹیڈیم کی تزئین وآرئش کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

جبکہ میچ کیلئے سپورٹ وکٹ بھی تیار کرلی گئی ہے۔

loading...
loading...