ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

weather-cold

اسلام آباد:ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ آئندہ دو روزتک جاری رہنے کا امکان ہے، جمعرا ت اورجمعہ کے روزاسلام آباد،خیبر پختو نخوا،فاٹا،شمالی بلوچستان ،بالائی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا۔

جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی یہی صورتحال برقراررہے گی،تاہم مالاکنڈ،ہزارہ،راولپنڈی،گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے،آج سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی،جہاں درجہ حرارت منفی گیارہ ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

loading...
loading...