امریکا میں برفانی طوفان شدت اختیار کرگیا،8 افراد ہلاک

storm-ho-ja

واشنگٹن:امریکا میں برفانی طوفان شدت اختیار کرگیا،برفانی طوفان نے واشنگٹن ڈی سی اور نیویارک سمیت امریکا کی بائیس ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اب تک مختلف حادثات میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برفباری،واشنگٹن،نیوجرسی،پنسلوینیا،فلیڈیلفیا،آرکنساز،نیویارک،میری لینڈ سمیت مختلف ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ،تعلیمی ادارے بند، متعدد پروازیں منسوخ اور میٹرو بس سروس بھی معطل کردی گئی،واشنگٹن ڈی سی کے میئر موریل باوٴزر نے برفانی طوفان کو تاریخ کا بدترین طوفان قراردیا، لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت اور شہر میں ایمرجنسی لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق واشنگٹن میں دو سے ڈھائی فٹ برف پڑنے اور تیس سے پچاس میل فی گھنٹہ سے یخ بستہ ہوائیں چلنے کا امکان ہے، چین کی مختلف صوبے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں،صوبے ڑی جیانگ میں پچاس سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی ،جبکہ ہنان ،ینگ یانگ کو بھی برفبانی طوفان کا سامنا ہے۔

loading...
loading...