قومی بلے بازوں کی ناقص کارکردگی

new_image

ویلگٹن :زمانہ بدل گیا، لیکن نہ بدلا توقومی بلے بازوں کا اندازنہ بدلا، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں باو¿لنگ کے بعد پاکستان کی بیٹنگ خزاں رسیدہ پتوں کی طرح جھڑگئی، بڑے شارٹس کے شیدائی کھلاڑیوں نے رنز نہ بنانے کی قسم کھا رکھی تھی۔

ویسٹ پیک اسٹیڈیم میں قومی بیٹسمین بے بسی کی تصویر بنے رہے۔ اور کیوی باو¿لرز کو وکٹوں کے نذرانے پیش کرتے رہے۔اوپننگ تو چل نہیں رہی۔مڈل آرڈر بیٹنگ کےاوسان بھی خطا ہوگئے۔عمراکمل اورآفریدی کا بلا بھی خاموش رہا۔

لوئرآرڈر بلے بازوں نے بھی وکٹ پرٹھہرنےکی کوشش نہ کی، صرف سرفرازاحمد اور شعیب ملک ڈبل فیگرز تک پہنچ سکے، نو کھلاڑی سنگل اسکورپرپویلین لوٹے، بڑے شارٹس کھیلنے میں ماہر ٹیم نےوکٹ پرپورے بیس اوورزرکنا بھی گوارا نہ کیا۔

loading...
loading...