پشاور اور گردونواح میں شدید دھند،پروازیں لاہور منتقل

fog-pesh

پشاور اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث پشاور آنے والی دو پروازوں کو لاہور منتقل کر دیا گیا،موٹروے، چارسدہ روڈ اور یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

پشاور اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے، محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ دس میٹر تک رہ گئی،باچا خان ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا، دبئی اور دوحا سے پشاور آنے والی پروازوں کو لاہور منتقل کر دیا گیا۔

موٹر وے پر شدید دھند کے باعث پولیس نے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے یا جی ٹی روڈ کا استعمال کرنے کی ہدایت کی،اسکولوں اور کالجوں میں طلبا طالبات اور دفاتر جانے والے ملازموں کو بھی مشکل کا سامنا رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔

loading...
loading...