افغان علاقے میں ڈرون حملہ، کالعدم تنظیم کا کمانڈرتین سمیت ہلاک

File Photo

File Photo

کابل :افغان سرحد کے فضائی معائنے کے بعد پاکستان کی سرحد سے ملحقہ افغان علاقے مرغا لمن میں امریکی ڈرون حملہ ہوا جس میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر تین ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے گاڑی پر دو میزائل فائر کئے جس میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر پیر آغا تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ عین اس وقت ہوا جب امریکی سینیٹر جان مکین کی قیادت میں امریکی وفد جنوبی وزیرستان کے دورے پر تھا۔ جہاں انہیں پاک افغان سرحد کا فضائی معائنہ بھی کروایا گیا۔

loading...
loading...