سندھ اسمبلی: نیب قانون خاتمے کا بل، اپوزیشن کا احتجاج

File Photo

File Photo

کراچی : نیب کے خاتمے کیخلاف اپوزیشن رہنما سندھ اسمبلی کے باہر بھی خوب گرجے برسے اور کہا نیب کا خاتمہ آئین کی خلاف ورزی ہے، کرپٹ افراد کا نام لیں تو پیپلز پارٹی کا نام ہی سامنے آئے گا، ہم اداروں کو تباہ نہیں ہونے دیں گے، سندھ حکومت کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

نیب قانون کے خاتمے کیخلاف سندھ اسمبلی میں شور شرابہ کرنے کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے ایوان کے باہر بھی بھرپور احتجاج کیا۔

قائد حزب اختلاف نے سندھ حکومت کے اقدام کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ن لیگی رہنما نند کمار نے معاملے پر عدالت جانے کا اعلان کیا۔

تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے بھی اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل پیپلز پارٹی کی ترجمان کررہے تھے، شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم سمیت پیپلز پارٹی کے کئی رہنماؤں پر کرپشن کیسز چل رہے ہیں۔

loading...
loading...