دوسرا ٹی 20:نیوزی لینڈ کےہاتھوں پاکستان کو10وکٹوں سےشکست

new
ہملٹن :کیویزنے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاہینوں کے پرکاٹ دئیے، نیوزی لینڈ نے دس وکٹوں سے شکست دے کرپاکستان کواینٹ کا جواب پتھرسے دیا، ولیمسن اورگپٹل نے ٹی ٹوئنٹی کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ بنایا تو پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کی بدترین شکست کا مزہ چکھا۔

ہملٹن میں پاکستان نیلی پہلی باری، اوپنرزناکام رہے، احمدشہزاد نواورحفیظ انیس رنزہی بناسکے،صہیب مقصود کی اننگزاٹھارہ رنزپرسمٹ گئی، سست بیٹنگ کے باعث گیارہ اوورزمیں صرف سرسٹھ رنزبن سکے،عمراکمل نے آتے ہی جارحانہ اندازاپنایا او ر بر ق رفتارنصف سنچری بناڈالی ۔

گرین شرٹس نے آخری نو اوورزمیں ایک سوایک رنزبٹورکرسات وکٹوں پرایک سو اڑسٹھ کا مجموعہ بنایا،ہدف کے تعاقب میں کیوی بیٹسمینوں نے پاکستانی بالرزکی جم کردھلائی کی، کپتان کین ولیمسن اورمارٹن گپٹل نے ایک سواکہتررنزجوڑ کرٹی ٹوئنٹی کی سب سے بڑی شراکت کاریکارڈبنادیا۔

کیویزنے مطلوبہ ہدف بغیرکسی نقصان کیاٹھارویں اوورمیں پورا کرلیا، گپٹل نے ستاسی اورولیمسن نے بہتررنزکی اننگزکھیل کرمشترکہ مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔

 

loading...
loading...