لاہور :گاما پہلوان ٹائٹل رستم پاکستان بشیر بھولا بھالا کے نام

bsahir_image
لاہور :رستم پاکستان بشیربھولا بھالا نے رستم بھکر عارف پہلوان کو چت کرکے رستم زماں گاما پہلوان کا ٹائٹل جیت لیا۔بچوں کے رقص کے ساتھ لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں سجا رستم زماں گاما پہلوان دنگل کا اکھاڑا۔

ایونٹ کے دوسرے روز چھوٹے بڑے بارہ جوڑ پڑے۔رنگ برنگے لباسوں میں ملبوس پہلوان بھی روائتی انداز میں ڈھول کی تھاپ پراکھاڑے میں اترتے رہے۔دن کے سب سے بڑے مقابلے رستم زمان گاما پہلوان ٹائٹل میں رستم پاکستان لاہور کے بشیر بھولا بھالا اوررستم بھکر عارف پہلوان آمنے سامنے آئے۔

بشیربھولا بھالا نے اپنے تجربے اور مہارت سے عارف پہلوان کوصرف تیس سکینڈز کے اندر کے چت کرکے رستم زماں گاما پہلوان کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فتح کے بعد بشیر بھولا بھالا نے حکومت سے پہلوانوں کی سرپرستی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ٹائٹل جیتنے پر بشیربھولابھالا کو گرز کے ساتھ ایک لاکھ روپے کا انعام بھی دیا گیا۔

loading...
loading...