یہ رمضان 29 کا ہوگا یا 30 کا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

moon-sighted-640x384

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائنسی لحاظ سے 29 رمضان کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

عید کے چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر تے ہوئے وزارت مذہبی امور کو شوال کے چاند کی عمر پر تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 رمضان کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کو شب 12:45 پر ہوگی اور سورج غروب ہونے کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق غروب آفتاب کے وقت سے چاند 39 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا اور سائنسی طور پر چاند کی عمر 26 گھنٹے 42 منٹ ہو تو وہ دکھائی دے سکتا ہے۔ لہٰذا 29 رمضان کو چاند کے نظر آنے کے امکانات کم ہیں ۔

loading...
loading...