یکہ توت خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا،تعداد 22 ہوگئی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

 پشاور:پشاور کے علاقے یکہ توت خودکش دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ، دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22ہوگئی۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال ترجمان کے مطابق ،یکہ توت خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والا عادل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے بعد سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 22تک پہنچ گئی ہے۔

 دھماکے میں زخمی ہونے والے 7افراد مختلف وارڈز میں زیر علاج ہیں جنہیں مکمل طبی امداد دی جارہی ہے۔

دوسری جانب بیرسٹر ہارون بلور کی شہادت پر خیبرپختونخوا بار کونسل کی کال پر 3 روزہ سوگ اور ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیش نظر صوبے بھر میں وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملے میں ہارون بلور سمیت 21 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

loading...
loading...