یمن میں سعودی فورسز کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،12فوجی ہلاک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

صنعاء:یمن میں سعودی فورسز کاہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4افسران سمیت 12فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کےدارالحکومت صنعا کے مشرقی صوبے مارب میں آپریشن کے دوران بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا  تاہم حادثے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ۔

جبکہ سعودی اتحاد کے ترجمان جنرل احمد اسیری کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات کے بارے میں تبصرہ کرنا انتہائی قبل ازوقت ہوگا، مگر یہ یمن میں پیش آنے والے بڑے حادثات میں سے ایک ہے ۔

یاد رہےکہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نےحوثی باغیوں کیخلاف مارچ 2015 میں فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا ۔

 جس میں اتحاد کے دو اہم ترین ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب عمارات کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا جس میں ان کے درجنوں فوجی ہلاک ہوگئے تھے ۔