یمن: سعودی فورسز کا حملہ، تینتالیس افراد جاں بحق

bombardmentimage

سعادہ :یمن میں سعودی اتحادی فورسز کے حملے میں تینتالیس افراد جاں بحق ہوگئے۔

یمن کے صوبے سعادہ پر سعودی اتحادی فورسز کی جانب سے کیے گئے میزائل حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تینتالیس تک جا پہنچی ہے، جن میں انتیس بچے بھی شامل ہیں، جوکہ اسکول وین میں سوار تھے۔

حملے میں  ساٹھ سے زائد زخمی افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں، میزائل حملہ حوثی باغیوں کی جانب سعودی عرب پر گزشتہ روز کیے جانے والے حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

loading...
loading...