یاسرشاہ کی ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین200 وکٹیں مکمل کرنے پرنظریں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پاکستان ٹیم کے اسپنریاسرشاہ نے اپنی نظریں ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 200وکٹیں مکمل کرنے پر جمالی ہیں ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ جوبھی فارمیٹ ہو وہ پاکستان کیلئے زیادہ سے زیادہ وکٹیں لیں۔

اٹھائیس ٹیسٹ  میں 165وکٹیں حاصل کرنے والے یاسرشاہ نے کہا کہ اگلے 7ٹیسٹ میچوں میں 35وکٹیں لے کر وہ اب کلیری گریمیٹ کا تیزترین 200وکٹوں کا ریکارڈ اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔