ہر شکست غلطیوں کا تجزنہ کرنے کا موقع دیتی ہے،عمران خان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 154کی شکست پر کارکن دل چھوٹا نہ کریں، ہر شکست اپنی غلطیوں کا تجزنہ کرنے کا موقع دیتی ہے۔

لودھراں این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے  کارکنان کے نام پیغام میں کہا کہ این اے 154 کے نتائج سے افسردہ ہونے والے کارکنان کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ لوگ شکست پر دل چھوٹا نہ کریں،غلطیوں کا تجزیہ کرنے کے بعد ان پر قابو پا کر ہی مضبوطی آتی ہے، آپ کو پہنچنے والا صدمہ ایک نئے عزم، ولولے اور مزید قوت سے دوبارہ اٹھ کھڑے ہونے کے اسباب مہیا کرتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کامیاب قومیں، لوگ اور ادارے اپنی غلطیوں کو کامرانی کا زینہ بناتے ہیں، ہمت ہار جانے والے کبھی اپنی صحیح صلاحیتوں سے استفادہ نہیں کرپاتے۔

پی ٹی آئی چیئرمین  نے کہا کہ دہائیوں پر محیط اپنی جدوجہد کے دوران میں نے کبھی دل شکستگی کو پاس نہیں پھٹکنے دیا، ہر صدمے اور شکست کے بعد میں نے مزید قوت کےساتھ میدان میں قدم جمائے، 2018 کا انتخاب انشاءاللہ ہمارا ہے۔

loading...
loading...