گورنر پنجاب کیلئے چار نام زیرِغور

gh

پاکستان تحریک انصاف نےگورنر پنجاب کیلئے  چار ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی نے گورنر پنجاب کیلئے بابراعوان، اعجاز چوہدری، اسحاق خاکوانی اور رائے عزیزاللہ کے نام پر غورشروع کردیا ہے۔

اسحاق خاکوانی کا نام جنوبی پنجاب کو نمائندگی دینے کی وجہ سے سرفہرست ہے جبکہ بابر اعوان بہترین قانون داں ہونے سے پہچانے جاتے ہیں۔

دوسری جانب رائےعزیز اللہ عمران خان کے دیرینہ دوست اور قابل اعتماد ساتھی ہیں اور اعزاز چوہدری پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر رہ چکے ہیں۔

لیکن وہ الیکشن میں لاہور کے حلقہ این اے 133 کی نشست ہار گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی میں موجود ایک دھڑا نہیں چاہتا کہ الیکشن ہارنے والوں کو عہدہ دیا جائے۔

loading...
loading...