گوجرانوالہ میں پیشی پر عدالت جانے والے میاں ،بیوی اور بیٹا قتل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں پیشی پر عدالت جانے والے میاں ،بیوی اور ان کے بیٹے کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

بدھ کو تہرے قتل کی واردات کا افسوسناک واقعہ تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ کنگنی والا کے قریب جی ٹی روڈ پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ،کنگنی والا کا رہائشی نواز بھنڈر اپنی اہلیہ اور بیٹے گوہر نواز کے ساتھ پیشی پر عدالت جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے ان کے رکشے پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے میاں بیوی اور ان کا بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے لیں جبکہ زخمی رکشہ ڈرائیور کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ،شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

loading...
loading...