گوجرانوالہ، سرگودھا میں 2مختلف ٹریفک حادثات،11افراد جاں بحق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

گوجرانوالہ،سرگودھا: گوجرانوالہ اور سرگودھا میں 2مختلف ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق جبکہ 25سے زائد  شدید زخمی ہوگئے۔

 پنجاب میں ٹریفک حادثات کی شرح میں کمی نہ آسکی،آج بھی گوجرانوالہ اور سرگودھا میں ہونےوالے خطرناک ٹریفک حادثات نے کئی زندگیاں چھین لی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ،گوجرانوالہ میں وزیر آباد کے قریب جی ٹی روڈ پر مسافر وین اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد جاں  بحق جبکہ 2خواتین سمیت 15سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو تحصیل اسپتال وزیر آبادمنتقل کر دیا ۔

 دوسری جانب سرگودھا  میں قدرت آباد کےقریب اج نالہ روڈ پر موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے حساس ادارے کی گاڑی الٹ گئی،جس کے نتیجے  میں 4اہلکاروں سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 11افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال سرگودھا منتقل کردیا گیا،زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

loading...
loading...