گلگت:پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 3اہلکار شہید،2دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

گلگت:گلگت کی وادی کارگاہ میں دہشتگردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا،فائرنگ کے تبادلے میں 3پولیس اہلکار شہید اور 2زخمی ہوگئےجبکہ 2دہشتگرد بھی ہلاک ہوگئے۔ 

بزدل دہشتگردوں نے رات 3 بجے کے قریب گلگت سے 40کلومیٹر دور وادی کارگاہ میں پولیس چوکی پر حملہ کیا،دہشتگردوں کی تعداد 8سے 10تھی ۔

پولیس کے جوانوں نے سنبھل کر دہشتگردوں پر جوابی فائرنگ کی،مقابلے  میں پولیس کے 3اہلکار جام شہادت نوش کرگئے اور 2زخمی ہوگئے۔

پولیس کے جوانوں کی جوابی فائرنگ سے  2 دہشتگرد بھی مارے گئے جس پر دہشتگرد بھاگ کھڑے ہوئے۔

شہیدہونے والے  پولیس اہلکاروں میں فضل الرحمان، نواب خان اور وکیل شامل ہیں۔

  زخمی  پولیس اہلکار ضیاالرحمن اور ذیشان  گلگت ڈسٹرکٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

loading...
loading...