گرمی سے بیشتر ادویات خراب

File Photo

File Photo

کراچی : ملک بھر میں جاری گرمی کی لہر کے باعث پنجاب میں بیشتر ادویات خراب ہونے لگی ہیں ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے میڈیکل اسٹورز مالکان کو درجہ حرارت کم رکھنے کیلئے ہدایات جاری کردیں۔

گرمی کے بڑھتے ہی ملک بھر  کے بیشتر میڈیکل سٹورز پر پڑی ادویات خراب ہوگئیں،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

سکھر،حیدرآباد،ملتان،بہاولپور،ڈیرہ غازیخان،رحیم یار میں ڈرگ آفیسرز کو خصوصی طور پر میڈیکل سٹورز پرچیکنگ کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

معیاری ادویات کی ترسیل کے لیے مناسب ٹمریچر کا ہونا ضروری قراردیا گیا ہے،تمام میڈیکل سٹورز کو زیادہ سے زیادہ پچیس سے تیس سینٹی گریڈ ٹمریچر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

ہدایات کے مطابق ٹمپریچر برقرارنہ رکھنے پر میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

loading...
loading...