کے ڈی اے: غیرقانونی شادی ہالز کو لیز ملنے لگی

teenimage

کراچی :کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سپریم کورٹ کے احکامات کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے، رفاہی پلاٹوں پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن سے کے ڈی اے حکام مال بنانے لگے، غیرقانونی شادی ہالوں کو لیز بھی ملنے لگی ہے۔

رفاہی پلاٹوں پر بنے شادی ہالزکوغیرقانونی لیزملنےلگی۔ سپریم کورٹ کے حکم پرکے ڈی حکام نے پہلے پھرتیاں دکھائیں، رفاہی پلاٹوں پرقائم غیرقانونی شادی ہالزکو مسمار کیا۔

اب ادارہ ترقیات نے عدالت عظمیٰ کے احکامات کو مذاق بنا دیا، کورنگی، گلستان جوہر اورشاہ فیصل میں رفاہی پلاٹ پر لیزدینے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

گلستان جوہرمیں رفاہی پلاٹ پر قائم کےکےایف کا دفتر پہلے گرایا گیا، اب اسی پلاٹ کو ستر لاکھ روپےکےعوض  دس سال کی لیزپردے دیا گیا۔

کورنگی اور شاہ فیصل میں بھی رفاہی پلاٹوں کو  پانچ سے دس سال تک کی غیرقانونی لیز دی جارہی ہیں۔