کینیڈئین وزیراعظم اور امریکی صدر میں لفظی جنگ شروع

Untitled-1

اوٹاوا: جی سیون اجلاس ختم ہوتے ہی کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں لفظی جنگ شروع ہوگئی۔ کینیڈین وزیراعظم نے اسٹیل اورالمونیئم پر محصولات عائد کرنے پر امریکا کو آڑے ہاتھوں لیا اور جی سیون اجلاس کے موقع پرامریکی اقدام کو توہین آمیزقراردیا.

جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ درآمدی اشیاء پر ٹیکس ناانصافی ہے۔ جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ بھی میدان میں آئے اور ٹویٹر پر سخت ردعمل دیا۔ ساتھ ہی کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مؤقف کو کھوٹا اوربے ایمان قرار دیا.

امریکی صدر نے مزید کہا کہ جسٹن ٹروڈو جی سیون اجلاس کے دوران نیوزکانفرنس کے لیے بڑی نرم مزاجی دکھاتے رہے اور ہمارے اجلاس سے جانے کے بعد متنازع بیان دے ڈالا.

 ٹرمپ کا کہناتھا کہ امریکی ٹیرف ان کے ڈیری مصنوعات پر محصولات کا جواب ہیں۔ کینیڈا ہمارے کسانوں، ملازمین اور کمپنیوں سے زیادہ ٹیرف لے رہا ہے۔ تو ہم کیوں نہ لیں؟

loading...
loading...