کیلیفورنیا میں کیچڑ کےسیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 17افراد ہلاک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کیلیفورنیا:امریکی ریاست  کیلیفورنیا میں کیچڑکے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 17فراد ہلاک  جبکہ 24لاپتہ ہیں،300سے زائد افراد متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

امریکی ریاست کیلفورنیا  کو  طوفانی بارشوں کے بعداب لینڈ سلائیڈنگ اور کیچڑ کے سیلاب کا سامنا ہے ۔

کیچڑ کا سیلاب اپنے راستے میں آنے والی ہر شے بہا لے گیا، سینٹا باربرا،مونٹی سیٹوکاؤنٹی سمیت مخلتف علاقےسب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

حکام کے مطابق ،مختلف واقعات میں اب تک  کم از کم 17افراد ہلاک ہوئےجبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں جنکی تلا ش جاری ہے۔

تمام تر صورتحال میں سیکڑوں عمارتیں بھی تباہ ہوئیں  ،درخت جڑ سےاکھڑ گئے،کئی 100افراد اب بھی متاثرہ علاقوں میں  پھنسے ہوئے ہیں  ۔

 ریسکیو ٹیمیں  مشینیں اور دیگر آلات کے ساتھ  امدادی سر گرمیوں میں مصروف ہیں ،اس تمام تر صورتحال سے ہالی ووڈ کی مختلف شخصیات بھی متاثر ہوئیں،تباہی کا شکارسینٹا باربیرا کاؤنٹی میں مختلف شوبز شخصیات کی جائیدادیں اورتاریخی ہوٹل واقع ہیں، جنہیں بھی نقصان پہنچا ہے۔

معروف شوبز شخصیت اوپرا ونفرےکا بھی ان میں سے ایک ہیں ،سوشل میڈیا پر اپنے گھر میں ہونے والی تباہی کی  ویڈیو بھی پوسٹ کی،جن میں ان کے گھر کے ارد گرد موجود کیچڑ پھیلا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

loading...
loading...