کوئٹہ :سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرفائرنگ سے 4اہلکار شہید

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ:کوئٹہ میں نامعلوم دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرفائرنگ سے 4اہلکار شہید ہوگئے۔

بدھ کو کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد دکانی بابا کے قریب سیکیورٹی فورسز کے اہلکار گاڑی پر گشت کررہےتھےکہ نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4اہلکار شہید ہوگئےجبکہ شہید اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سر چ آپریشن شروع کردیا۔

loading...
loading...