کوئٹہ بلیلی کے علاقے میں خودکش حملہ،12اہلکار زخمی

hamla

کوئٹہ میں بلیلی کے علاقے میں چیک پوسٹ کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں 12سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق  سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اب تک کی اطلاعات کےمطابق  فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو حملہ آور مارے گئےہیں۔

علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

loading...
loading...